صنم سعید اور فواد خان کی فلم’’آن‘‘ کی عکس بندی اپریل میں شروع ہوگی

جمعرات 5 مارچ 2020 16:16

صنم سعید اور فواد خان کی فلم’’آن‘‘ کی عکس بندی اپریل میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) اداکار صنم سعید اور فواد خان کی فلم’’آن‘‘ کی عکس بندی اپریل میں شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

حسیب حسن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’آن‘‘ میں فواد خان، صنم سعید اور زارا نور عباس ایک ساتھ دکھائی دیں گے، پاک بحریہ کے اشتراک سے بننے والی فلم ہمدان فلمز کے بینر تلے بنائی جائے گی،فلم کی کہانی حمیرا احمد نے لکھی ہے جس کی کاسٹ میںجاوید شیخ، نوید شہزاد، نیئر اعجاز، نعیم طاہر، علی خان اور دیگر شامل ہیں، فلم رواں سال کے آخر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 05/03/2020 - 16:16:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :