انیل کپور کو بچھڑے ساتھیوں کی یاد ستانے لگی

جمعہ 6 مارچ 2020 22:32

انیل کپور کو بچھڑے ساتھیوں کی یاد ستانے لگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2020ء) بالی ووڈ کے سدا بہار ہیرو انیل کپور کا کہنا ہے کہ ان کو اپنے ان ساتھی اداکاروں کی کمی محسوس ہوتی ہے جو آج ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے فلمی کیرئیر میں ہر طرح کے اداکار و اداکاراوں کے ساتھ کام کیا ہے اور فلمی دنیا میں چار دہائیاں گزارنے کی بعد بھی مجھے ہمیشہ اپنے ماضی کے ساتھی فنکاروں کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

انیل کپور نے کہا کہ میں جب بھی کوئی نئی فلم کرتا ہوں تو مجھے اپنے وہ دوست یاد آتے ہیں جو آج اِس دنیا میں نہیں ہیں۔ بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ سری دیوی، امریش پوری، بابو صاب، آنند بخشی اور لکشمی کانت کی بہت یاد آتی ہے، ہم جس طرح مل کر کام کرتے تھے وہ سب بہت یاد آتا ہے۔
وقت اشاعت : 06/03/2020 - 22:32:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :