د*تھیٹرز بندہونے سے پروڈیوسرز کو لاکھوں کا جھٹکا،شدید پریشانی میں مبتلا

اتوار 15 مارچ 2020 21:06

Y لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2020ء) حکومت کی جانب کورواناوائرس کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر تھیٹرز بندہونے سے پروڈیوسرز کو لاکھوں کا جھٹکالگاہے جبکہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے چھوٹے فنکاراور ہنر مندوں کوبھی روزی روٹی کے لالے پڑگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بڑے اداکار وں کی جانب سے پروڈیوسرز سے ڈرامہ کرنے کے لئے ایک بڑاحصہ پیشگی وصول کر لیا جاتا ہے جبکہ چھوٹے موٹے کردا را دا کرنے والے فنکاروںکو تین سے چار روز بعد یا روزانہ پیسے ملتے ہیں تاہم صوبہ بھر کے تھیٹرز کو تین ہفتوں کیلئے بند کئے جانے سے سب سے زیادہ نقصان پروڈیوسرز ،ہنر مندوں اورچھوٹے موٹے کردا ر ادا کرنے والے فنکاروں کو ہواہے ہے ۔

ان لوگوں کا کہناہے کہ لوگ بیرون ملک سے آاور جارہے ہیں ، عام زندگی بھی معمول کے مطابق چل رہی ہے ، حکومت تھیٹرز آنے والوں کی سکریننگ کرکے انہیں تھیٹرز میں داخلے کی اجازت دے ۔ تین ہفتوں کی پابندی سے چھوٹے فنکاراورہنرمند فاقوں سے مر جائیں گے۔
وقت اشاعت : 15/03/2020 - 21:06:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :