شوبز انڈسٹری میں کام کرنے پر گھر والوں کی جانب سے بہت مخالفت کی گئی، حناء الطاف

جمعرات 19 مارچ 2020 12:27

شوبز انڈسٹری میں کام کرنے پر گھر والوں کی جانب سے بہت مخالفت کی گئی، حناء الطاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) اداکارہ حناء الطاف نے انکشاف کیا کہ انہیں شو بزانڈسٹری میں کام کرنے پر گھر والوں کی جانب سے بہت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایاکہ انہوں نے بہت کم عمری میں ہی بہت سی مشکلات کا سامناکیا اور گھر کا ماحول بھی خوشگوار نہیں تھا اور جب انہوں نے کام کرنے بارے سوچا تو گھر والوں کی جانب سے بہت مخالفت کی گئی لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور 16سال کی عمر میں وی جے بننے کے لیے آڈیشن دے دیا، لیکن انہیں پہلی باقاعدہ نوکری 18سال کی عمر میں ملی کیونکہ ان کا شناختی کارڈ نہیں بنا ہوا تھا جس کے باعث انہیں باقاعدہ ملازمت نہیں دی جاتی تھی، شناختی کارڈ بن گیا تو انہوں نے انہیں سے دوبارہ رابطہ کیا اور کام پر رکھ لیا۔

وقت اشاعت : 19/03/2020 - 12:27:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :