فاسٹ اینڈ فیورس کے اداکار وِن ڈیزل پرجنسی استحصال کا الزام

ہفتہ 23 دسمبر 2023 15:23

فاسٹ اینڈ فیورس کے اداکار وِن ڈیزل پرجنسی استحصال کا الزام
اٹلانٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2023ء) فاسٹ اینڈ فیوریس جیسی نامور امریکی فلموں کے ایکشن اسٹار وِن ڈیزل کو ایک مقدمے کا سامنا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 10 سال قبل امریکی ریاست جیورجیا کے شہر اٹلانٹا کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اپنی اسسٹنٹ کا جنسی استحصال کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ آسٹا جوناسن نے کیلی فورنیا کی عدالت میں اداکار کے خلاف مقدمہ دائر کیا اداکار کے خلاف مبینہ جنسی جرائم سے متعلق قانونی کارروائی کرنے کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔

آسٹا جوناسن نے دائر مقدمے میں کہا کہ فاسٹ اینڈ فیوریس کے اداکار وِن ڈیزل کی کمپنی میں ملازمت ملنے کے بعد ان کا پہلا کام ستمبر 2010 فاسٹ فائیو کی شوٹنگ کے دوران اٹلانٹا جانا تھا۔

(جاری ہے)

اٹلانٹا میں انہیں وِن ڈیزل کو ہوٹل سے باہر لے جانے میں مدد کرنا تھا تاکہ فوٹوگرافر گروپ پاپرازی سے بچا جاسکے۔مقدمے میں آسٹا جوناسن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہوٹل کے ایک کمرے میں وِن ڈیزل نے ان کا جنسی استحصال کیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق وِن ڈیزل کے وکیل برائن فریڈمین نے کہا ہے کہ اداکار نے آسٹا جوناسن کے دعوے کی مکمل تردید کردی ہے اور یہ کہ ایسے شواہد موجود ہیں جو خاتون کے الزامات کی مکمل طور پر تردید کرتے ہیں تاہم وِن ڈیزل کے نمائندگان نے اس حوالے سے میڈیا سوالات کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
وقت اشاعت : 23/12/2023 - 15:23:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :