شہرت کے لئے طویل جدوجہد اور محنت درکار ہوتی ہے،ستارہ بیگ

ہفتہ 21 مارچ 2020 21:26

شہرت کے لئے طویل جدوجہد اور محنت درکار ہوتی ہے،ستارہ بیگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2020ء) اسٹیج و فلم کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ ہر فنکار راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر نہیں جاتا بلکہ اس کے لئے طویل جدوجہد اور محنت درکار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلسل محنت کر کے کامیابی کی منازل طے کررہی ہوں،ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ میرے پرستار ہی میرے اصل اثاثہ ہیں اور ان کے سراہنے سے مزید جوش و جذبے سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے پرستاروںکی خواہش کے مطابق کام کیا ہے اور آج جس مقام پر ہوں یہ انہی پرستاروں کی محبت اور نیک خواہشات کی بدولت ہے۔

ستارہ بیگ نے کہاکہ آج بھی فن کی قدر کرنے والے لوگ موجود ہیں اور خوشی ہوتی ہے جب ان کے فن کو پسند اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔
وقت اشاعت : 21/03/2020 - 21:26:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :