عاطف اسلم نے اپنی آواز میں آذان دے کر شائقین کے دل جیت لیے

پیر 6 اپریل 2020 16:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز میں آذان دے کر شائقین کے دل جیت لیے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے باعث پیداہونے والی صورتحال کے پیش نظر تمام مذاہب کے لوگ عبادات میں مصروف ہیں اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کر رہے ہیں ،اسی طرح مسلمان بھی اللہ پاک سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ رہے ہیں اور اس حوالے سے لوگ گھروں میں آذان بھی دیتے ہیں، حال ہی میں عاطف اسلم نے بھی اپنی آواز میں آذان ریکارڈ کروائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جسے شائقین کی جانب سے بہت سراہا گیا ،عاطف اسلم کے اس عمل نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

وقت اشاعت : 06/04/2020 - 16:11:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :