لاک ڈان کے ماہرہ اور ماورا کی بغیرمیک اپ کی تصاویر

پیر 6 اپریل 2020 21:43

لاک ڈان کے ماہرہ اور ماورا کی بغیرمیک اپ کی تصاویر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈان کے نتیجے میں جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی معطل ہوکر رہ گئے ہیں وہیں بیوٹی پارلر کا شعبہ بھی بند ہے۔بیوٹی پارلر بند ہونے کا سب سے زیادہ نقصان خواتین اور اداکارائوں کو ہورہا ہے کیونکہ اداکاراں کے خوبصورت چہروں کے پیچھے ان کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ بیوٹی پارلر کی محنت بھی شامل ہوتی ہے اور بیوٹی پارلر کی ہی وجہ سے اداکارائیں ٹی وی اسکرین اور تصاویر میں بے حد حسین نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم لاک ڈان ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اداکارائوں کی بغیر میک اپ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ صارفین سوشل میڈیا پر اداکاراں کی بغیر میک اپ تصاویر دیکھ کر حیران ہیں اور ملے جلے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ماہرہ خان کی بغیر اپ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ بغیر میک اپ بھی بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں۔ تاہم کچھ لوگوں نے مختلف خیالات کا اظہار کیا ایک خاتون نے کہا کہ اگر ماہرہ خان خوبصورت ہیں تو میں مس یونیورس ہوں۔ ماورا حسین کی بغیر میک اپ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے تقریبا تمام سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوبصورت قرار دیا۔
وقت اشاعت : 06/04/2020 - 21:43:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :