بالی وڈ کی نئی مزاحیہ فلم ”بجاتے رہو“کا ٹریلر ریلیز

منگل 16 جولائی 2013 14:08

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 16جولائی 2013ء) بالی ووڈ کی نئی مزاحیہ فلم ” بجاتے رہو“ کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا۔ بالی ووڈ میں پہلی بار ایسے انتقام کی کہانی بنائی گئی ہے ، جس میں تفریح بھی ہے اور غصہ بھی۔

(جاری ہے)

فلم ”بجاتے رہو“ میں ماں بیٹے مل کر اپنے دشمن سے انتقام لیتے ہیں اور 15 دن کے اندر اس سے کروڑوں روپے ہتھیا کر کنگال کرنا چاہتے ہیں۔ فلم میں تشار کپور، وینے پاتھک اور رنویر شورے جلوہ گر ہوئے ہیں۔ فلم 26 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 16/07/2013 - 14:08:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :