عرفان خان کی بیوہ نے آخری وقت میں ان کے آخری الفاظ بارے بتادیا

جمعرات 30 اپریل 2020 16:37

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) مرحوم اداکار عرفان خان کی بیوی شتپا سکدر نے انتقال سے پہلے ان کے آخری الفاظ بتادیئے ۔ قریبی ذرائع کے مطابق عرفان خان کی بیوہ نے بتایا کہ وہ اور ان کا بیٹا آخری وقت میں ان کے پاس تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اداکار آخری وقت میں اپنی مرحوم والدہ سعیدہ بیگم کو پکار تے ہوئے کہہ رہے تھے’’اب انہیں یقین آگیا ہے کہ وہ ہار گئے ہیں ، ان کی والدہ انہیں لینے آئیں ہیں اور ان کے کمرے میں ان کے پاس بیٹھی ہوئی ہیں‘‘۔ یادرہے مرحوم اداکار کی والدہ کا 5روز قبل انتقال ہوا جس میں وہ کورونا وائرس کے باعث شرکت نہ کرسکے تھے۔

وقت اشاعت : 30/04/2020 - 16:37:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :