ہمایوں سعید کا شادی کی سالگرہ پر بیوی کے نام محبت بھرا پیغام

شادی کی سالگرہ مبارک ہو، خدا کرے تم میری کامیابی کا راستہ بنی رہو،ہم آخری وقت تک ہمیشہ ساتھ اورخوش و خرم رہیں، ٹوئٹ

ہفتہ 16 مئی 2020 12:04

ہمایوں سعید کا شادی کی سالگرہ پر بیوی کے نام محبت بھرا پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) پاکستان کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید نے شادی کی سالگرہ پر بیگم کے نام محبت بھرا پیغام دیا ہے۔اپنی جاندار اداکاری کے باعث مشہورومعروف اداکارہمایوں سعید آج اپنی شادی کی سالگرہ منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی اہلیہ ثمینہ کے نام محبت بھرے پیغام میں لکھا کہ شادی کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔ خدا کرے کہ تم میری کامیابی کا راستہ بنی رہو۔اداکارنے کہا کہ خدا کرے ہم آخری وقت تک ہمیشہ ساتھ اورخوش و خرم رہیں۔ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں۔۔

وقت اشاعت : 16/05/2020 - 12:04:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :