علی ظفر 40برس کے ہوگئے

پیر 18 مئی 2020 14:24

علی ظفر 40برس کے ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) اداکار اور گلوکار علی ظفر 40برس کے ہوگئے ۔ انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آغاز2000میں ڈرامہ سیریل ’’کالج جینز‘‘ سے کیا اور نہ صرف چھوٹی سکرین بلکہ بڑی سکرین میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

(جاری ہے)

علی ظفر کے لئے اگر ہرفن مولا کا لفظ استعمال کیا جائے تو غلط نہ ہوگاکیونکہ ہو نہ صرف اداکار، گلوکار آرٹسٹ بلکہ شاعر بھی ہیں اور انہوں نے اپنے ہر گانے کو خود لکھا۔

اداکار نے فلمی کریئر کا آغاز 2010میں کیا جب انہیں بھارتی فلم ’’تیرے بن لندن ‘‘ کی آفر ہوئی اور یہ فلم سینما مین بہت کامیاب ہوئی ، انہوں نے 9 بھارتی فلمیں کیں جن میں ایک بھی ناکام نہ ہوئی اور پاکستانی کی فلموں میں ’’طیفا ان ٹربل ‘‘ اور ’’لاہور سے آگے‘‘ شامل ہیں جنہوں نے بھی باکس آفس میں بہت بزنس کیا۔ علی ظفر کو 7مختلف قومی اور بین الااقوامی کیٹگری کے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 18/05/2020 - 14:24:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :