مستحق افراد کی دل کھول کر مددکریں تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں،لائبہ خان

عید کی خوشیوں میں مستحقین اور حاجت مند افراد کو یاد رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے،خوبرو ماڈل واداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 23 مئی 2020 15:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) پاکستان فلم ،ٹی وی کی خوبروماڈل واداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پریشانیوں میں ڈوبے ہوئے غریب عوام کو عید کے خوشیوں میں شامل کرنا عظیم نیکی اور بڑی سعادت ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات غرباء،مساکین اور یتیموں کی دل کھول کر امداد کریں۔

(جاری ہے)

خیرات بانٹنے سے رزق میں وسعت آتی ہے اس طرح انسان کو غریبوں کی داد رسی کا اجر دنیا میں بھی ملتا ہے اورآخرت میں بھی ملتا ہے۔

لائبہ خان نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں مستحقین اور حاجت مند افراد کو یاد رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ معاشرہ کے غرباء اور مساکین کی خبرگیری کا بہت بڑا اجر ہے،لائبہ خان نے کہا کہ ماہ صیام کے آخری ایام میں مخیر حضرات مستحقین کی دل کھول کر امداد کریں تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
وقت اشاعت : 23/05/2020 - 15:38:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :