کسی کو پلیٹ فارم کا راستہ دکھا کر اس پر احسان نہیں جتایا جا سکتا : سہیل احمد

آج بھی قوی خان اور ان جیسے دیگر سینئر زکے سامنے سے گزرنے سے گھبراتا ہوں

جمعرات 28 مئی 2020 22:06

کسی کو پلیٹ فارم کا راستہ دکھا کر اس پر احسان نہیں جتایا جا سکتا : سہیل احمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں کہ کوئی فنکار کسی فنکار کو متعارف کراتا ہے ، کسی کو پلیٹ فارم کا راستہ دکھا کر اس پر احسان نہیں جتایا جا سکتا ، جس فنکار میں ٹیلنٹ ہوتا ہے وہ اپنا آپ منوا لیتا ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ میں نے فلاں فنکار کو متعارف کرایا ہے جو میرے خیال میں درست نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مزاحیہ اداکاری ایک مشکل کام ہے اورہر کوئی اس فن پر دسترس حاصل نہیں کر سکتا۔ میں نے سنجیدہ کردار بھی ادا کئے ہیں اور کامیڈی کردار بھی نبھائے ہیں اور مجھے دونوں کرداروں میں پسند کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور اسٹیج پر بے پناہ کام کیا اور طویل وقفے کے بعد فلموں میں اداکاری کی جسے پرستاروں نے بے حد پسند کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی اپنے سینئرز کا دل سے احترام کرتا ہوں ، قوی خان اور ان جیسے دیگر سینئر اداکار وںکے سامنے سے گزرنے سے گھبراتا ہوں ۔
وقت اشاعت : 28/05/2020 - 22:06:38