کیلی جینر ارب پتی افراد کی فہرست سے باہر

اتوار 31 مئی 2020 11:10

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) امریکی جریدے فوربز نے کیلی جینر کو اپنی ارب پتی افراد کی فہرست سے باہر کردیا۔اداکاہ کے خاندان کارڈیشئین فیملی پر الزام ہے کہ انہوں نے کیلی کاسمیٹک کی قیمتیں بڑھا چڑھا کرپیش کی تھیں۔ میک اپ کی مصنوعات فروخت کرنے والی یہ کمپنی کیلی جینر کی ملکیت ہے۔

(جاری ہے)

فوربز انتظامیہ کے مطابق انہیں فراہم کیے جانے والے ٹیکس گوشواروں میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی نی2016 ء میں 300 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی مصنوعات فروخت کی تھیں جبکہ 2017 ء میں330 ملین ڈالر کی فروخت کا دعویٰ کیا گیا۔

فوربز کا کہنا ہے کہ کوٹی کمپنی کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے مطابق کمپنی نے 2018 ء میں صرف 125 ملین ڈالر کی مصنوعات فروخت کیں۔فوربزکی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ اگر 2018ء میں مصنوعات کی فروخت 125 ملین ڈالر تھی تو 2016ء اور 2017 ء میں 300 ملین سے زائد کیسے ہوسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 31/05/2020 - 11:10:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :