ْ حباء بخاری نے ڈرامہ سیریل’’تڑپ‘‘ میں بابر علی کے ساتھ کام کو بہترین تجربہ قرار دے دیا

اتوار 31 مئی 2020 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) اداکارہ حباء بخاری نے ڈرامہ سیریل’’تڑپ‘‘ میں بابر علی کے ساتھ کام کو بہترین تجربہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے پہلی بار بابر علی کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’تڑپ‘‘ میں کام کیا اور ان کو بابر علی کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔ بابر علی ایک سپورٹیو اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ وہ ہر سین کے بعد ان کے کام کو جس طرح سراہتے تھے اور ان کا اعتماد بڑھاتے تھے اس پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔

وقت اشاعت : 31/05/2020 - 11:10:13