بھا ری معاوضے کے باوجو د رنگ گورا کر نے والے اشتہار میں کا م نہیں کیا ، عائشہ عمر

ہفتہ 6 جون 2020 21:25

بھا ری معاوضے کے باوجو د رنگ گورا کر نے والے اشتہار میں کا م نہیں کیا ، عائشہ عمر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2020ء)اداکا رہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ رنگ گورا کر نے والی مصنوعات کے کسی اشتہار میں کا م اور نہ ہی وہ ایسے اشتہارات میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیا ن میں عائشہ عمر نے بتایا کہ انہو ںنے اپنے کیئریر میں آج تک رنگ گورا کر نے والی کریموں کے اشتہارات میں کا م نہیں کیا اور نہ ہی وہ ایسے اشتہارات میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔عائشہ عمر نے مزید کہا کہ انہیں ماضی میں ایسے اشتہارات میں کام کرنے کیلئے بھا ری معاوضے کی پیش کش بھی ہوئی، مگر انہوں نے کبھی ایسے اشتہارات میں کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھا اور نہ ہی مستقبل میں رکھتی ہیں۔

وقت اشاعت : 06/06/2020 - 21:25:37