خوبصورتی ظاہری اور باطنی طور پر اچھے ہونے کا نام ہے،اداکارہ ریماخان

جمعہ 12 جون 2020 11:39

خوبصورتی ظاہری اور باطنی طور پر اچھے ہونے کا نام ہے،اداکارہ ریماخان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) اداکارہ ریماخان نے کہا ہے کہ خوبصورتی ظاہری اور باطنی طور پر اچھے ہونے کا نام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے انسٹا گرام پر بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف میں کہاکہ ایشوریہ دلی اور ظاہری طور پر خوبصورت انسان ہیں ۔ اداکارہ جاری تصویر میں گلابی رنگ کا پاکستانی لباس اور ایشوریہ رائے کالے رنگ کی جینز شرٹ میں ملبوس ہیں ۔ ریماخان نے لکھا کہ انہیںاپنی پاکستانی ثقافت سے بہت پیار ہے اور وہ بیرون ملک بھی اپنا روایتی لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 12/06/2020 - 11:39:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :