انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، ادکار حمزہ علی

صدقہ کریں، انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، سکون اللہ ہی کی طرف سے ہے، بیان

پیر 15 جون 2020 15:53

انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، ادکار حمزہ علی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2020ء) اداکارحمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے۔اداکارحمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ دوسروں کے ساتھ خاص طورپراپنے خاندان والوں اورغریبوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤکریں۔

(جاری ہے)

اداکارنے کہا کہ ایمانداربنیں اوراس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کے کسی بھی اقدام یا برے الفاظ سے دوسرے محفوظ رہیں۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ صدقہ کریں، انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، سکون اللہ ہی کی طرف سے ہے۔

وقت اشاعت : 15/06/2020 - 15:53:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :