حمزہ علی عباسی اور احمد علی بٹ عمیر جیسوال کے حق میں سامنے آگئے

بدھ 24 جنوری 2024 23:09

حمزہ علی عباسی اور احمد علی بٹ عمیر جیسوال کے حق میں سامنے آگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2024ء) اداکار حمزہ علی عباسی اور احمد علی بٹ گلوکار عمیر جیسوال کے حق میں سامنے آگئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی نے انسٹاگرام پر عمیر جیسوال کے ہمراہ لی گئی تصویر انسٹااسٹوری میں شیئر کی۔انسٹاسٹوری میں دونوں دوستوں کو ایک ساتھ جم میں ورزش کرتے اور کچھ لطیفے شیئر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

حمزہ علی عباسی نے انسٹااسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ کچھ لطیفے کبھی پرانے نہیں ہوتے، رات گئے عمیر جیسوال کے ساتھ جم میں۔اداکار کی انسٹااسٹوری کو گلوکار عمیر جیسوال نے ہنسنے والے ایموجی کے ساتھ ری شیئر بھی کیا ہے۔علاوہ ازیں مزاحیہ اداکار و میزبان احمد علی بٹ بھی گلوکار عمیر جیسوال کی حمایت میں آگے آگئے اور حالیہ کونٹروسی میں صبر وتحمل کا مظاہرہ پیش کرنے پر انہیں داد بھی دی۔انہوں نے انسٹاسٹوری میں گلوکار کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی، میرے دوست آپ شیر جیسے دلیر اور سچے انسان ہو، جس کا سونے جیسا دل ہے۔
وقت اشاعت : 24/01/2024 - 23:09:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :