پاکستانی مصورہ نائزہ خان نے پرنس کلازایواڈ اپنے نام کرلیا

ہفتہ 7 ستمبر 2013 16:03

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7ستمبر 2013ء ) نائزہ خان کا شمار پاکستان کی معروف مصورہ اور سماجی شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے فن پاروں میں پاکستان کو درپیش مشکلات، معاشرتی مسائل اور بلخصوص پاکستانی معاشرے میں خواتین کے کردار اور ان کے درپیش مسائل کی عکاسی کی ہے۔ نائزہ خان، عارف حسن اور مدیحہ گوہر کے بعد تیسری پاکستانی ہیں جو پرنس کلاز ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ عالمی ایوارڈ د ان مصوروں، فنکاروں اور اداروں کو دیا جاتا ہے جن کی خدمات ان کے ملک کی پہچان بنتی ہیں۔ نائزہ خان بھی ان 11 افراد میں سے ایک ہیں جن کی صلاحیت اور خدمات کو سراہتے ہوئے ایمسٹرڈم میں ہونے والی ایوارڈ کی تقریب میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔ پرنس کلاز ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر ممالک میں ساوٴتھ افریقہ، چلی، میکسیکو، چین، کولمبیا، انڈونیشیاء اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 07/09/2013 - 16:03:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :