اداکاری کیساتھ میزبانی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے ‘ فضا علی

کامیاب میزبان وہی ہے جسے پروگرام میں آنیوالے مہمان کی زندگی کے بارے میں آگاہی ہو

بدھ 17 جون 2020 11:51

اداکاری کیساتھ میزبانی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے ‘ فضا علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2020ء)ناموراداکارہ و میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ میزبانی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے ، کامیاب میزبان وہی ہے جسے اپنے پروگرام میں آنے والے مہمان کی زندگی کے بارے میں آگاہی ہو ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فضا علی نے کہا کہ نجی ٹی وی شو پر پیش کئے جانے والے شوکوجس قدر پذیرائی مل رہی ہے اس کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا ۔ مختلف نجی ٹی وی چینلز مزاحیہ شوزپیش کر رہے ہیں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے شومیں کچھ منفرد ہو اور ساری ٹیم کی محنت کی وجہ سے ہم اس میں کامیاب جارہے ہیں۔ فضا علی نے کہا کہ مختلف پراجیکٹس میں اداکاری بھی کر رہی ہوں اورمیں نے اپنے کیرئر کو کامیاب بنانے کے لئے اس میں توازن رکھاہوا ہے ۔

وقت اشاعت : 17/06/2020 - 11:51:42

Rlated Stars :