یاسر حسین نے عٖفت عمر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

پیر 6 جولائی 2020 09:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) اداکار یاسر حسین نے عٖفت عمر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عٖفت عمر ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور ان کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وہ ان کے ساتھ کسی پراجیکٹ میں اکٹھے کام کرتے ہوئے ان سے کچھ سیکھ سکیں۔

(جاری ہے)

یاسر حیسن ڈرامہ سیریل ’’جھوٹی ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/07/2020 - 09:30:06