اداکارہ مہک نور19 سال کی ہو گئیں،سالگرہ سادگی سے فیملی ممبران کے ہمراہ منائی،

کرونا وباء کی وجہ سے سالگرہ سادگی سے منانے کا افسوس ہے،ساتھی اداکاروں کا ہلہ گلہ نہیں بھولتا۔مہک نور

جمعرات 9 جولائی 2020 12:19

اداکارہ مہک نور19 سال کی ہو گئیں،سالگرہ سادگی سے فیملی ممبران کے ہمراہ منائی،
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) اسٹیج کی معروف اداکارہ مہک نور 19 سال کی ہوگئیں،سالگرہ فیملی ممبران کے ساتھ سادگی سے منائی،تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور نے کرونا وباء کی وجہ سے اپنی 19 ویں سالگرہ انتہائی سادگی کے ساتھ اپنے گھر والوں کے ساتھ منائی اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور فیملی ممبران نے انہیں تحائف دئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مہک نور نے کہاکہ وہ اپنی سالگرہ ہر سال جو ش و خروش سے مناتی رہی ہیں جس میں شوبز و صحافت سے وابستہ افراد شریک ہوتے تھے جس میں خوب ہلہ گلہ کیا جاتا تھا مگر افسوس پورے ملک میں چھائی ہوئی اس وباء کی وجہ سے انہوں نے اپنی 19 ویں سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی ہے جس میں ان کے قریبی فیملی ممبران ہی شریک ہو سکے ہیں انہیں اپنے شوبز کولیگز کے ساتھ یہ سالگرہ نہ منانے کا افسوس ہے اللہ کرے یہ وباء جلد ختم ہو اور وہ اپنے شوبز کولیگز کے ساتھ مل کر سابقہ تقریبات کی طرح یہ سالگرہ بھی دھوم دھام سے منا سکیں۔شوبز شخصیات اور مہک نور کے فرینڈز نے انہیں سوشل میڈیا اور ٹیلی فون کالز کے زریعے سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیئے نیک تمنائوں کا اظہار کیاہے۔
وقت اشاعت : 09/07/2020 - 12:19:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :