والدہ مرحومہ نے کبھی کسی کی برائی نہیں کی تھی،سارہ خان

منگل 14 جولائی 2020 20:47

والدہ مرحومہ نے کبھی کسی کی برائی نہیں کی تھی،سارہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) اداکارہ سارہ خان نے والدہ کو اپنی آئیڈیل قرار دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی مرحوم والدہ ہمیشہ سے ان کی آئیڈیل رہی ہیں اور ان کی والدہ نے کبھی بھی کسی کی برائی نہیں کی تھی،انہوں نے کہا کہ وہ اگر کبھی اپنی والدہ سے کسی کے بارے میں منفی بات کرتیں تو ان کو ہمیشہ سمجھاتی کہ اگر ہمیں کوئی انسان برا لگتا ہے تو ہمیں اس میں اچھائی ڈھونڈنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نئی ڈرامہ سیریل ’’ثبات‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور اس میں میرے کردار کو بہت پسند کیا جائے گا میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور اسی وجہ سے آج میرا منفرد مقام ہے اور اس کی وجہ صرف سخت محنت ہے۔

وقت اشاعت : 14/07/2020 - 20:47:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :