اداکارہ سلمی ظفر کا جویریہ سعود کے پروڈکشن ہائوس پر معاوضے کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام

جمعہ 24 جولائی 2020 12:59

اداکارہ سلمی ظفر کا جویریہ سعود کے پروڈکشن ہائوس پر معاوضے کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2020ء) اداکارہ سلمی ظفر نے جویریہ سعود کے پروڈکشن ہائوس جے جے ایس پر معاوضے کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ایک وڈیو میں کہا ہے کہ انہیں اور بہت سے دیگر سٹاف کو جویریہ اور سعود کے پروڈکشن ہائوس جے جے ایس کی جانب سے پیسوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان سے جب ان کا سٹاف اپنا معاوضہ طلب کرتا ہے تو ان کی جانب سے بدتمیزی کی جاتی ہے اور انہیں ان کا حق نہیں دیا جاتا ۔ سلمی ظفر کی اس مبینہ وڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین سلمی ظفر کی حمایت میں بول پڑے ہیں تاہم ابھی تک جے جے ایس کی جانب سے اس بارے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 24/07/2020 - 12:59:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :