عثمان پیرزادہ نے غفار لہری کو شوبز سرگرمیاں جاری رکھنے کا مشورہ دے دیا

عثمان پیرزادہ میرے اساتذہ میں شامل ہیں ان کا حکم سرآنکھوں پر مگر بغیر معاوضہ کام نہیں کروں گا۔غفارلہری

جمعرات 6 اگست 2020 18:51

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) معروف اداکار و ہدائتکار عثمان پیرزادہ نے کامیڈین غفار لہری کو شوبز سرگرمیا ں جاری رکھنے کا مشورہ دے دیا۔یہ مشورہ انہوں نے گذشتہ روز پیروز میں ہونیوالی ایک ملاقات کے دوران دیا۔عثمان پیرزادہ نے کہاکہ غفار لہری نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جو کہ غلط تھا ان کا کہنا تھا کہ غفار لہری نے ہمارے ساتھ گذشتہ بیس پچیس سال کام کیا ہے یہ ایک خوددار آرٹسٹ ہیں جن کو ہم اچھی طرح جانتے ہیںیہ بندہ کبھی غلط کمپرومائز نہیں کرتا اور ہرکسی کے ساتھ اچھائی کا سوچتاہے مگر میرا ان کو مشورہ ہے کہ حالات سے گھبرا کر میدان چھوڑنا اور ناامیدی اختیار کرنا غلط ہے ان کا کام کامیڈی ہے اور دکھی چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہے جو کہ ایک عبادت بھی ہے اللہ کے بندوں کو خوش کرنے کا مطلب اللہ کو خوش کرنا ہے اس لیئے میں اسے یہی کہوں گا کہ یہ شوبز نہ چھوڑیں بس منتخب لوگوں کے ساتھ کام کریں جو ان کے فن کی قدر کرتے ہیں اور ان کے فن کی بدولت انہیں معاوضہ بھی دیتے ہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پررفیع پیرتھیٹر کے روح رواں سادان پیرزادہ نے کہاکہ غفار لہری 25 سال سے ہمارے فیسٹیولز کا حصہ رہے ہیں ان کا جذبات میں آکر شوبز چھوڑنا غلط ہے یہ ایک آرٹسٹ ہیں اور ہمیشہ آرٹسٹ ہی رہیں گے ہم ان کے ساتھ ہیں اور اور انہیں دوبارہ شوبز جوائن کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اس لیئے انہیں دوبارہ شوبز کی دنیا میں ویلکم کریں اور اس آرٹسٹ کی قدر کرتے ہوئے اسے بامعاوضہ کام دیں بلا معاوضہ نہیں تاکہ ایک آرٹسٹ حالات کا شکار ہو کر گمنامی کے اندھیروں میں نہ ڈوب جائے۔
وقت اشاعت : 06/08/2020 - 18:51:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :