منافق لوگوں کی بجائے اکیلا رہنا زیادہ بہتر ہی: نعمان اعجاز

جمعہ 7 اگست 2020 23:45

قلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ منافق لوگوں کی بجائے اکیلا رہنا زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے انسان اکیلا رہے جو دل میںآپ کے لیے نفرت رکھتے ہوں اور بظاہر آپ سے پیار کرتے ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کل یہ جاننا مشکل ہے کہ کون آپ کے ساتھ مخلص ہے۔ نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ ایسا کردار نبھائے جسے اس کے پرستار مدتوں یاد رکھیں اور میںبھی ہمیشہ ایسے ہی کردار کی تلاش میں رہتا ہوں۔

وقت اشاعت : 07/08/2020 - 23:45:31