اتنے ڈراموں میں کام کر چکی ہوں جن کی تعداد بھی یاد نہیں‘ صبا حمید

نئے آنے والے فنکارپڑھے لکھے ہیں اور بہترین کام کر رہے ہیں‘ سینئر اداکارہ

بدھ 12 اگست 2020 11:08

اتنے ڈراموں میں کام کر چکی ہوں جن کی تعداد بھی یاد نہیں‘ صبا حمید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) سینئر اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر میں اب تک اتنے ڈراموں میں کام کیا ہے کہ اب مجھے بھی ان کی تعداد بھی یاد نہیں اور خدا کے فضل و کرم ان میں کامیابی شرح میری توقعات سے کہیں زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں صبا حمید نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں سب سے زیادہ کام کیا اور میری پہچان پی ٹی وی سنٹر لاہور ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سینئرز اداکاروں کے ساتھ کیا ہے اور ان سے سیکھا ہے ،اب نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آرہا ہے جو پڑھے لکھے ہیں اور بہترین کام کر رہے ہیں اور مستقبل میں اسی ٹیلنٹ نے ہماری جگہ سنبھالنی ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ نئے آنے والے اداکاروں کا کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اور سب کی کامیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتی ہوں۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 11:08:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :