ہالی ووڈ کامیڈی فلم”دی لیگو مووی“کا نیا ٹریلر آگیا

جمعہ 27 دسمبر 2013 12:46

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27دسمبر 2013ء) بچوں کے پسندیدہ کارٹون کردار بیٹ مین اور ننجا ٹرٹلز پر بنی ہالی ووڈ کی کامیڈی فلم”دی لیگو مووی“کا نیا ٹریلر آگیا ہے جس میں تمام کردار لیگو بلاکس سے بنے ہوئے ہونگے۔

(جاری ہے)

دی لیگو مووی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اینیمیٹڈ فلم ہے جسکی کہانی لیگو ہیرو ایمٹ کے گردگھومتی ہے جوسپر ہیروز کے ساتھ ملکر دنیا کوشیطانی قوتوں سے بچاتا ہے ۔

ڈین لن اور روئے لی کی پروڈس کردہ اس دلچسپ فلم کے مختلف کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں لیام نیسن،کرس پریٹ،مورگن فری مین،الزبتھ بینک،وِل آرنٹ،ول فریل اور شیننگ ٹیٹم سمیت دیگر کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور دی لیگو مووی وارنر برادر پکچرز کے تحت آئندہ برس14فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
وقت اشاعت : 27/12/2013 - 12:46:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :