ارمینہ خان کا شوہر کی سالگرہ پرجذباتی پیغام

پیر 7 ستمبر 2020 16:10

ارمینہ خان کا شوہر کی سالگرہ پرجذباتی پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) اداکارہ ارمینہ خان نے شوہر فیصل خان کی سالگرہ پر جذباتی پیغام جاری کردیا۔ انہوںنے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر نے ان کا اچھے اور برے دنوں میں ہمیشہ ساتھ دیا اور ان کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی اور انہیں کبھی بھی ہارنے نہیں دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید لکھاکہ وہ بہت خوش نصیب ہیں انہیں ان کی صورت میں ایک بہترین دوست ، رازدار ، رہنمااور شوہر ملا اور وہ ان کے لئے ہمیشہ دعا گو ہیں ۔ اداکارہ نے اس موقع پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی۔

وقت اشاعت : 07/09/2020 - 16:10:12

Rlated Stars :