گلوکارہ سائرہ ارشد اور سیکرٹری کا نئے فنکاروں سے 16لاکھ روپے کا فراڈ
بدھ 22 جنوری 2014 13:03
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)ملک کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کی چھوٹی بہن گلوکارہ سائرہ ارشد اور انکے سیکرٹری نے مل کر نئے فنکاروں کو 16لاکھ روپے کا چونا لگا ڈالا۔ سائرہ ارشد کے سیکرٹری محمد آصف نے محمد تنویر اور ایک معروف اداکارہ کے بھائی نوکر علی عرف موبی سے یورپ لیکر جانے کا جھانسہ دے کر 16لاکھ روپے وصول کئے۔
(جاری ہے)
محمد تنویر اور نوکر علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی گاڑیاں فروخت کرکے انہیں پیسے دئیے تھے اور گلوکارہ کے سیکرٹری محمد آصف نے دونوں نوجوانوں کو کسی سے بھی ذکر کرنے کا منع کیا تھا اور کہا کہ ابھی ایجنسی کو نئے سال کی چھٹیاں ہیں اس لئے وہ جلد ویزے لگوا دے گا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
محمد آصف نے گارنٹی کے طور پر چار چار لاکھ روپے کے چار چیک بھی محمد تنویر اور نوکر علی کو دے رکھے ہیں جو کیش نہیں ہو سکے۔ محمد تنویر اور نوکر علی کا کہنا ہے کہ گلوکارہ سائرہ ارشد نے بھی ان سے ایک ہوٹل میں ملاقات کی تھی اور یورپ کے ٹور پر ساتھ لے کر جانے کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم اب گلوکارہ ان دونوں کی کال بھی نہیں سنتی۔ دوسری طرف گلوکارہ سائرہ ارشد کا کہنا ہے کہ یہ ان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ان کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Jorja Fox
Carrie Fisher
Arnold Schwarzenegger
Zara Sheikh
Aindrita Ray
Fred Savage
Sonakshi Sinha
Rashid Mehmood
Saima Khan
Hira Mani
Nargis
Mehmood Aslam
Showbiz News In Urdu
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش