خود کو تندرست رکھنے کے لئے ورزش کرنی چاہیے،صباقمر

پیر 21 ستمبر 2020 19:35

خود کو تندرست رکھنے کے لئے ورزش کرنی چاہیے،صباقمر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) اداکارہ صباقمر نے کہا کہ ہمیں خود کو تندرست رکھنے کے لئے ورزش کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ سمارٹ نظر آنے کے بجائے تندرست رہنا زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وہ روزانہ ورزش کرتی ہیں تاکہ وہ چست اور توانا رہ سکیں ۔

(جاری ہے)

صبا قمر نے کہا ہے کہ صبح کی 30 منٹ کی ورزش سے انسان ذیابیطس جیسے مہلک مرض سے محفوظ رہ سکتا ہے، بروقت تشخیص، پرہیز، متوازن غذا کا استعمال، معمول کے ساتھ ورزش و چہل قدمی، مکمل اور جلد علاج کروانے سے دیابیطس کی پیچیدگیوں اور نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔اداکارہ نئی فلم ’’کملی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

وقت اشاعت : 21/09/2020 - 19:35:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :