فائزہ علی حدیقہ کیانی سیلون کے لیے ماڈلنگ کریں گی

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 12:24

فائزہ علی حدیقہ کیانی سیلون کے لیے ماڈلنگ کریں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2020ء) : معروف ماڈل و اداکارہ فائزہ علی کوحدیقہ کیانی سیلون کے تازہ ترین شوٹ کے ماڈل کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرئع ابلاغ کے مطابق فائزہ علی نے ماڈلنگ کے شوق کو 1999 میں شروع کیاتھا اور ماڈلنگ انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے بعد اداکاری میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ فائزہ متعدد بار مختلف برانڈز کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماڈلنگ کر چکی ہیں اور انہیں حدیقہ سیلون کی طرف سے آئندہ شادی کے سیزن میں دلہن کے میک اپ کی ماڈلنگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 03/10/2020 - 12:24:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :