صبا قمر نے مایا علی کو ’گڑیا ‘قرار دے دیا

اداکارہ کی خوبصورتی بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں، مداحوں کی بھی تعریف

پیر 5 اکتوبر 2020 16:09

صبا قمر نے مایا علی کو ’گڑیا ‘قرار دے دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2020ء) پاکستان کے متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرنے والی نامور اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں دیکھ کر صبا قمر نے اٴْنہیں ’ڈول ‘ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ایک نئی سنڈریلا‘ میں سنڈریلا /میشا کا مرکزی کردار ادا کرنے والی مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنے نئے شوٹ کی تصویریں پوسٹ کی ہیں۔

مایا علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں اٴْنہوں نے ہلکے گلابی رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ تصویروں میں اداکارہ گھومتی نظر آرہی ہیں جس سے اٴْن کی فراک کی خوبصورتی مزید واضح ہو رہی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر صرف دو دل والے ایموجی بنائے۔

(جاری ہے)

مایا علی کی نئی تصویروں کو دیکھ کر جہاں مداحوں نے اٴْن کے حٴْسن کی تعریفوں کے پٴْل باندھے تو وہیں معروف اداکارہ صبا قمر بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

صبا قمر نے مایا علی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اٴْنہیں ’ڈول‘ قرار دیا اور ساتھ ہی کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔اس کے علاوہ بھی اداکارہ نے اپنی بہت سی دلکش تصویریں پوسٹ کیں جنہیں دیکھنے کے بعد مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ اس لباس میں اس قدر خوبصورت لگ رہی ہیں کہ مداحوں کے پاس اداکارہ کی خوبصورتی بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
وقت اشاعت : 05/10/2020 - 16:09:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :