فلمسازی کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم بنانا چاہیے ‘ جاوید شیخ

کسی بھی فلم کو ریلیز کے بعد پورے پاکستان میں نمائش کیلئے پیش کرنا چاہیے ‘ سینئر اداکار

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 12:35

فلمسازی کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم بنانا چاہیے ‘ جاوید شیخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2020ء) سینئر اداکار ، ہدایتکار و فلمساز جاوید شیخ نے کہا ہے کہ فلمسازی کو فروغ دینے کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنانا چاہیے جس کے تحت فلمساز فلموں میں سرمایہ کاری کر سکیں ، اس طرح کے اقدام سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور پاکستان میں فلمیں بننے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہو گا جس سے روایتی فلمسازوں کے ساتھ نئے فلمساز اور اداکار بھی سرمایہ کاری کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے کا مقصد مشترکہ فلمسازی کے ذریعے نفع اور نقصان میں ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ہے تاکہ اگر فائدہ ہو تو تمام فلمساز اس سے منافع کمائیں اور اگر نقصان ہو تو تھوڑا تھوڑا نقصان برداشت کریں ۔نئی فلم کو پورے پاکستان میں ریلیز کیا جائے اور ٹکٹ کی شرح بھی اس حد تک رکھی جائے کہ عام آدمی بھی اپنی فیملی کے ساتھ سینما گھر میں جا کر فلم دیکھ سکے ۔ اس فارمولے سے پاکستان فلم انڈسٹری کو یقینا فائدہ ہو گا ۔
وقت اشاعت : 10/10/2020 - 12:35:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :