ناصر مراتب کا نیو سونگ ”کہہ کراں ایناں اکھیا ں دا“کل ریلیز ہو گا

نیو سونگ باؤ پروڈکشن کی فخریہ پیشکش ہے جو پوری دنیا میں دھوم مچا دے گا،ناصر مراتب

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 17 اکتوبر 2020 11:39

ناصر مراتب کا نیو سونگ ”کہہ کراں ایناں اکھیا ں دا“کل ریلیز ہو گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) ناصر مراتب علی کا نیو سونگ ”کہہ کراں ایناں اکھیا ں دا“کل پیر 19اکتوبر کو ریلیز ہو گا،اس سونگ کی خوبصورت شاعری زیشان علی شانی نے لکھی ہے جبکہ ریکارڈنگ گلشن سٹوڈیو میں کی گئی ہے ،ویڈیو ڈاریکٹر باؤ اصغر علی اور کیمرامین رانا اشفاق اور سونگ پر ماڈلنگ سٹیج کی معروف اداکارہ جانم ملک نے کی ہے ،ناصر مراتب علی نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں بتایا کہ میرا نیو سونگ سونگ باؤ پروڈکشن کی فخریہ پیشکش ہے جو پوری دنیا میں دھوم مچا دے گا،انہو نے کہا کہ میرا نیو سونگ”کہہ کراں ایناں اکھیا ں دا“ کی شاعری سے لیکر ویڈیو تک عوام کو پسند آئے گا اس کے علاوہ تین سونگ اور مکمل ہے جو جلد ہی ریلیز ہو نگے۔
وقت اشاعت : 17/10/2020 - 11:39:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :