شوبزمیں ڈگری سے زیادہ خداد صلاحیتیوں کی بدولت کامیابی ملتی ہے‘ جویریہ سعود

اپنی چھت کسی بھی شادی شدہ خاتون کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے ‘ ناموراداکارہ

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 13:13

شوبزمیں ڈگری سے زیادہ خداد صلاحیتیوں کی بدولت کامیابی ملتی ہے‘ جویریہ سعود
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) نامور اداکارہ جویریہ سعود نے کہاہے کہ اپنی چھت کسی بھی شادی شدہ خاتون کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے ،ہم نے اپنا گھر بڑی محنت سے تیار کیا ہے اور اس کی ایک ایک چیز بڑی محبت سے خریدی اورترتیب دی ہے ،شوبزمیںڈگری سے زیادہ آپ کوخداد صلاحیتیوں کی بدولت کامیابی ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںجویریہ سعود نے کہا کہ اپناذاتی گھر ہوتو آپ دل و جان سے اس کی خوبصورتی پر توجہ مرکوزکرتے ہیں۔

گھرتیار کرنا جس قدرمحنت طلب کام ہے یہ گھر بناکرپتہ چلا ہے ۔ سعود نے گھر کی تیاری میں دن رات ایک کیا ہے اورتب جا کر اس کی تکمیل ہوئی اور اس کی تزئین وآرائش اس سے زیادہ مشکل مرحلہ تھا۔ جویریہ سعود نے کہا کہ فن کسی کی میراث نہیں ہوتااور نہ ڈگریوں سے فن پر عبور حاصل ہو سکتا ہے بلکہ یہ کسی بھی انسان میں خداد صلاحیت ہوتی ہے اوروہ مسلسل کام کر کے اس میںنکھار پیدا کرتا ہے ۔
وقت اشاعت : 31/10/2020 - 13:13:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :