جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی نے حاملہ ہونے کی تردید کردی

ہفتہ 7 نومبر 2020 12:24

جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی نے حاملہ ہونے کی تردید کردی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2020ء) کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر کی اہلیہ اور سپر ماڈل ہیلی بالڈون نے حال ہی میں اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ جسٹن بیبر کے پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔سوشل میڈیا پر ہیلی بالڈون نے گزشتہ روز ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ہیلی بیبر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح طور پر یو ایس میگزین کا نام لکھ کر ان کی خبر کو جھوٹا قرار دیا ہے، انہوں نے لکھا کہ یو ایس میگزین نے ہمیشہ ہی فالتو خبریں شائع کی ہیں۔ہیلی بالڈون نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ جھوٹی خبریں پھیلانا بند کیا جائے اور ایسی خبریں چلانے کے بجائے اس سے زیادہ اہمیت کے موضوع یعنی امریکی انتخابات سے متعلق خبریں شائع کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی نے اپریل 2019 میں سوشل میڈیا کے ذریعے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے فروری 2019 میں شادی کرلی تھی جبکہ اس سے قبل صرف دونوں کی شادی کی افواہیں چل رہی تھیں۔جسٹن بیبر اور ہیلی کی شادی کے فوری بعد یہ خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں کہ دونوں کو والدین بننے کی بہت جلدی ہے اور بعض رپورٹس میںیہ بھی دعوی کیا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر ہیلی بیبر شادی سے قبل ہی حاملہ ہوچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 07/11/2020 - 12:24:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :