گلوکارجاویدسرفرازاپنے گانے’’شہردی پروہنی‘‘کی پسندیدگی پر اپنے پرستاروں اورعوام کے مشکور

گیت سوشل میڈیا پر ریلیزکیا گیا ، جسے چندہی دنوں میں عوام کی طرف سے بہت زیادہ دیکھا اورسنا گیا تھا

اتوار 29 نومبر 2020 11:20

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) دیارغیرکنیڈا میں رہائش پزیرپاکستانی گلوکارواداکارجاویدسرفرازنے کہا ہے کہ وہ دنیا بھرمیں بسنے والے اپنے پرستاروں اورعوام کے تہہ دل سے مشکورہیں کہ انہوں نے میرے گانے’’شہردی پروہنی‘‘پراپنی پسندیدگی کا اظہارکیا،جاویدسرفرازنے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے گانے’’شہردی پروہنی‘‘کوعوام نے جس طرح پسندکیا اس کے لئے میں بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ میرے گانے کو عوام کی طرف سے بہت زیادہ پزیرائی ملی ہے،یادرہے کہ جاویدسرفرازکے گیت ’’شہردی پروہنی‘‘کوگزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ریلیزکیا گیا تھا جسے چندہی دنوں میں عوام کی طرف سے بہت زیادہ دیکھا اورسنا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 29/11/2020 - 11:20:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :