انسان کی کوئی اوقات نہیں ،دولت ،عزت اورطاقت پر اترانا نہیں چاہیے ‘افتخار ٹھاکر

حتی الامکان کوشش ہوتی ہے میری وجہ سے کسی کا دل نہ دکھے ‘ نامورکامیڈین کی گفتگو

جمعہ 4 دسمبر 2020 11:49

انسان کی کوئی اوقات نہیں ،دولت ،عزت اورطاقت پر اترانا نہیں چاہیے ‘افتخار ٹھاکر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) نامورکامیڈین اداکار افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ میںجیسے سکرین پر نظر آتا ہوں عام زندگی میںبھی اسی طرح ہوں ،انسان غور کرے تواس کی کوئی اوقات نہیں اس لئے اسے اپنی دولت ،عزت اورطاقت پر اترانا نہیں چاہیے بلکہ ہروقت خداسے رحم مانگناچاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں افتخار ٹھاکرنے کہا کہ میری یہ خوشی قسمتی ہے کہ میرے ذمے لوگوںکے چہروںپر مسکراہٹیںبکھیرنے کا کام ہے اور میں یہ ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہوں۔

میں بھی انسان ہوں مجھ سے بھی غلطی ہو سکتی ہے لیکن میری حتی الامکان کوشش ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کسی کا دل نہ دکھے اور اگر نا دانستہ طور پر ایسا ہو بھی جائے تو میں معذرت کر لیتا ہوں کیونکہ عاجزی کی خصلت میرے رب کوبڑی پسند ہے اور دعا ہے کہ میرا رب مجھے ایسا ہی رکھے ۔
وقت اشاعت : 04/12/2020 - 11:49:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :