زرنش خان کی مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل

بدھ 9 دسمبر 2020 15:59

زرنش خان کی مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2020ء)پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔انسٹاگرام اکائونٹ پر انہوں نے اپنی تصویر شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ انکی اچانک معمولی سرجری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس پیغام کے بعد ان کے مداحوں میں بے چینی اور تشویش بڑھ گئی ہے۔اپنے پیغام میں اداکارہ نے اپنی بیماری سے متعلق کچھ نہیں بتایا البتہ انہوں نے مداحوں سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔زرنش خان کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے انکی بیماری سے متعلق پوچھا بھی گیا تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ جسکے بعد بھی مداحوں نے انکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

وقت اشاعت : 09/12/2020 - 15:59:05

Rlated Stars :