امیتابھ بچن نے نوجوانوں کو پرسکون زندگی گزارنے کا طریقہ بتادیا

جمعہ 18 دسمبر 2020 12:51

امیتابھ بچن نے نوجوانوں کو پرسکون زندگی گزارنے کا طریقہ بتادیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2020ء) بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے نوجوانوں کو زندگی کو پر سکون انداز میں گزارنے کا طریقہ بتادیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کے شہنشاہ نے نوجوانوں کے لیے سبق آموز بیان جاری کیا۔ اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ صبح آپ جب اٹھتے ہو تو آپ کا سامنا خود سے ہی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا جب آپ جوان ہوتے ہیں تو آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو پوری دنیا کو خوش کرنا ہے، لیکن آپ ایسا نہیں کرتے۔ امیتابھ نے کہا کہ وہ چیز کرو جو جو تمھیں خوش رکھتی ہے، آپ ایسی زندگی تخلیق کریں جیسی آپ گزارنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پھر آپ دیکھیں گے کہ جسے آپ واقعی محبت کرتے ہیں وہ آپ کی طرف متوجہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/12/2020 - 12:51:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :