شردھا کپور نے والد کا وزن 8 کلو بڑھا دیا

ہفتہ 19 دسمبر 2020 11:26

شردھا کپور نے والد کا وزن 8 کلو بڑھا دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2020ء) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے والد شکتی کپور کا وزن 8 کلو بڑھا دیا جس پر وہ خوش بھی ہیں اور تھوڑے بے چین بھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شکتی کپور کو ایک ویب شو کے لئی10 کلو وزن بڑھانے کا کہا گیا تھا جس پر انہوں نے 8 کلو وزن بڑھا لیا ہے اور وہ مزید2 کلو وزن بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شکتی کپور نے بتایا کہ انہوں نے وزن بہت کم وقت میں نہیں بڑھایا، وزن بڑھانے میں 2 مہینے لگے اور اب انہیں چلنے میں تھوڑی مشکل ہوتی ہے کیونکہ انکا پیٹ ہلتا ہے۔شکتی کپور نے کہا کہ وہ تو گھر کا کھانا پسند کرتے ہیں لیکن انکی بیٹی شردھا کپور نے انہیں اس دوران خوب مزے مزے کے کھانے آن لائن آرڈر کر کے منگوائے اور کھلائے۔ آج کل کے بچے جو چیزیں کھاتے ہیں وہ میں نے کبھی نہیں کھائیں تھیں اس سے پہلے۔وزن واپس کم کرنے سے متعلق شکتی کپور نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں عامر خان کے پاس جانا پڑے گا۔
وقت اشاعت : 19/12/2020 - 11:26:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :