ہمیں مایوس ہونے کی بجائے ہر روز نئے عزم اورحوصلے سے آگے بڑھناہوگا‘ حیدر سلطان

نئے سال میں کتنی فلمیں بنیں گی، کتناسرمایہ درکار ہوگا اس کے بارے میں حکمت عملی طے کرنی چاہیے‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 19 دسمبر 2020 12:00

ہمیں مایوس ہونے کی بجائے ہر روز نئے عزم اورحوصلے سے آگے بڑھناہوگا‘ حیدر سلطان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2020ء) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہر کوئی اپنے طو رپرکوشاں ہے ،ہمیں مایوس ہونے کی بجائے ہر روز نئے عزم اورحوصلے سے آگے بڑھنا چاہیے ،میری تجویز ہے کہ نئے سال کے آغازمیں فلم انڈسٹری کے سرمایہ کاراورہدایتکار بیٹھ کر یہ طے کریں کہ امسال ہم نے کتنے سرمائے سے کتنے پراجیکٹ پر کا م کرناہے اور پھر ایک دوسرے کی مدد کی جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں کسی نہ کسی طرح اپنی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرتی ہیں ، ہماری فلم انڈسٹری کی مشکلا ت دوسرے ممالک سے زیادہ ہیں اس لئے کچھ سالوں کے لئے حکومت کی بھرپور مالی معاونت درکار ہے ۔آج بھی یہ دیکھاجاتاہے کہ حکومتی شخصیات فلم انڈسٹری کے لوگوںسے ملاقاتیں کرتی ہیں لیکن ان کے نتائج نہیں نکلتے ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے لوگ اپنے اپنے طو رپر اس کی بقاء میں مصروف ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن ہم دوبارہ اپنی انڈسٹری کو عروج پر لے جانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
وقت اشاعت : 19/12/2020 - 12:00:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :