ہاں میں اداکارہ ہوں بچپن سے، کیا کر لو گی ‘،حرا مانی

پیر 4 جنوری 2021 22:31

ہاں میں اداکارہ ہوں بچپن سے، کیا کر لو گی ‘،حرا مانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن سے متعلق ایک انکشاف کیا گیا ہے جس پر اٴْن کے سب ہی مداح خوب ہنس رہے ہیں۔حرا مانی نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 3 تصایر شیئر کی گئی ہیں جن میں اٴْنہوں نے کیمرہ میں دیکھتے ہوئے مختلف پوز دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حرا مانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں اٴْنہوں نے اپنے بچپن سے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہاں میں اداکارہ ہوں بچپن سے، کیا کر لو گی ‘۔

حرا مانی کی اس تصویر پر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اٴْن کے مداحوں کی جانب سے اٴْن کی خوب تعریف کی جا رہی ہیں۔زندگی سے بھر پور حرا مانی کی پوسٹ پر اٴْن کے مداحوں کا کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ ’ہم کچھ نہیں کریں گے۔‘کچھ انسٹا صارفین کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اٴْن کے ایک ڈرامے کے مشہور گانے کے کچھ بول لکھے گئے ہیں جن میں اٴْن کا کہنا ہے کہ ’کچھ نہیں، جا تجھے معاف کیا۔‘
وقت اشاعت : 04/01/2021 - 22:31:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :