دیپیکا پڈوکون نے ریتک روشن کو سالگرہ کی ایڈوانس مبارکباد دیدی

بالی ووڈ اداکار کل اپنی 47 ویں سالگرہ منائینگے، مداحوں کی بھی مبارکباد

ہفتہ 9 جنوری 2021 11:49

دیپیکا پڈوکون نے ریتک روشن کو سالگرہ کی ایڈوانس مبارکباد دیدی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اداکار ریتک روشن کو سالگرہ کی مبارکباد 3 دن پہلے ہی دے دی۔ اس طرح ریتک روشن کے مداحوں کو بھی ان کی سالگرہ کی تاریخ یاد آگئی۔رواں ماہ 5 جنوری کو دیپیکا پڈوکون نے اپنی 35ویں سالگرہ منائی جس کی مبارکباد دینے والوں میں ریتک روشن سمیت دیگر اداکار اور مداح بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ریتک روشن نے ٹوئٹر پر دیپیکا پڈوکون کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ریتک روشن کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے دیپیکا پڈوکون نے اظہار تشکر کیا اور لکھا کہ ایک دو دن میں ایک اور بڑا جشن ہوگا۔دیپیکا پڈوکون کی اس جوابی ٹوئٹ نے ریتک روشن کے مداحوں کا دھیان ان کی سالگرہ کے دن کی جانب کردیا۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار ریتک روشن کل 10 جنوری کو 47 سال کے ہو جائیں گے۔دونوں اداکاروں کے درمیان ٹوئٹر پر ہونے والی اس گفتگو کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا ہے۔
وقت اشاعت : 09/01/2021 - 11:49:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :