کپل شرما کی جانب سے دھوکا دہی کا مقدمہ، دلیپ چھاپڑیا پولیس کے حوالے

منگل 12 جنوری 2021 20:58

کپل شرما کی جانب سے دھوکا دہی کا مقدمہ، دلیپ چھاپڑیا پولیس کے حوالے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) مشہور بھارتی کار ڈیزائنر دلیپ چھاپڑیا کو ایک روز کے لیے پولیس کسٹڈی میں دیا گیا ہے، چھاپڑیا کو پولیس نے دھوکا دہی اور جعل سازی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ ممبئی پولیس نے دلیپ چھاپڑیا کو معروف کامیڈین اور کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما کی شکایت پر گرفتار کیا ہے اور امکان ہے کہ چھاپڑیا سے اس کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اس سے قبل مقامی مجسٹریٹ ایس بی بھاجی پالے نے دلیپ چھاپڑیا کو ایک روزہ ریمانڈ پر تحقیقات کے لیے پولیس کسٹڈی میں دیا، چھاپڑیا کے خلاف کپل شرما نے دھوکا دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

وقت اشاعت : 12/01/2021 - 20:58:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :