شان شاہد نے غلط بیان کرنے پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شان نے ملاقات میں کہااپنے ملک کے فنکاروں کو چھوڑ کر غیر ملکی اداکاروں کو اپنا برینڈ ایمبیسڈر بنانا درست ہی ، کاشف ضمیر ’بھائی آپ غلط کہہ رہے ہیں، میں نے سے ایسا کوئی سوال نہیں پوچھا، آپ نے میرے ساتھ تصویر لینے کی درخواست کی تھی، اس کے علاوہ ہماری کوئی گفتگو نہیں ہوئی، اداکار

منگل 12 جنوری 2021 21:25

شان شاہد نے غلط بیان کرنے پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے غلط بیانی کرنے پر ٹک ٹاک سٹار میاں کاشف ضمیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کاشف ضمیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار شان شاہد کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔کاشف ضمیر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’گزشتہ رات، میری شان شاہد سے ملاقات ہوئی اس دوران اداکار نے مجھ سے سوال کیا کہ اپنے ملک کے فنکاروں کو چھوڑ کر غیر ملکی اداکاروں کو اپنا برینڈ ایمبیسڈر بنانا درست ہی ۔

(جاری ہے)

ٹک ٹاک سٹار نے اس کے بعد صارفین سے پوچھا کہ ’آپ مجھے بتائیں کہ مجھے شان شاہد کو کیا جواب دینا چاہیے تھا ۔کاشف ضمیر کی اس غلط بیانی پر شان شاہد نے اٴْنہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’بھائی آپ غلط کہہ رہے ہیں، میں نے سے ایسا کوئی سوال نہیں پوچھا۔‘شان شاہد نے لکھا کہ ’آپ نے میرے ساتھ تصویر لینے کی درخواست کی تھی۔‘اداکار نے لکھا کہ ’اور میںنے شفقت چیمہ کے کہنے پر آپ کو تصویر کی اجازت دی تھی، اس کے علاوہ ہماری اس قسم کی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔‘
وقت اشاعت : 12/01/2021 - 21:25:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :