معروف بھارتی اداکار کا قریبی رشتے دار منشیات کیس میں گرفتار

منگل 12 جنوری 2021 22:24

معروف بھارتی اداکار کا قریبی رشتے دار منشیات کیس میں گرفتار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) بالی وڈ کے اداکار ویویک اوبرائے کے سالے اور سیاستدان جیو راج کے بیٹے آدتیہ الوا کو منشیات کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹس کے مطابق آدتیہ اور دیگر ملزمان پر تامل اداکاراؤں کو منشیات اسمگل کرنے کا الزام ہے جبکہ مقدمہ درج ہونے کے بعد سے اداکار کا سالا مفرور تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کی تلاش کیلئے اداکار ویویک اوبرائے کے ممبئی میں گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا اور ان کی اہلیہ کو معاونت کا حکم دیا تھا تاہم بینگلورو پولیس نے ملزم کو چنئی سے پیر اور منگل کی درمیانی رات گرفتار کیا ہے اور اس سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ملزم پر اپنے فارم ہاؤس میں پارٹیز کرنے کا بھی الزام ہے جس میں منشیات استعمال کی جاتی رہی ہے۔آدتیہ الوا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی جماعت جنتا دل کے آنجہانی سیاستدان جیوراج الوا کے بیٹے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/01/2021 - 22:24:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :